ٹرمپ کے خلاف امریکی خواتین کا مظاہرہ


ٹرمپ کے خلاف امریکی خواتین کا مظاہرہ

امریکا کے مختلف شہروں میں خواتین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، واشنگٹن، نیو یارک اور شکاگو میں ہزاروں خواتین امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ کرنے سڑکوں پر نکل آئی ہیں۔

مظاہرین خواتین کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے امکان پر خوفزدہ ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر کے وکلاء نے ٹرمپ پر مواخذے میں لگے الزامات مسترد کر دیے۔

اینڈریو جانسن اور بل کلنٹن کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ تیسرے امریکی صدر ہیں جنہیں مواخذے کا سامنا ہے، ٹرمپ کے مواخذے کا باضابطہ آغاز 21 جنوری سے ہوگا۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری