بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں حرم مطہر رضوی کے امدادی اقدامات


بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں حرم مطہر رضوی کے امدادی اقدامات

ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان اور ہرمزگان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آستان قدس رضوی کی جانب سے اشیائے خوراک و ضروریات کے 10 ہزار پیکٹس تقسیم کئے جاچکے  ہیں_

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، آستان قدس رضوی کے نائب متولی مصطفی خاکسار قہرودی نے ایران  کے بعض صوبوں میں  آنے والے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آستان قدس رضوی کے  امدادی اقدامات کی جانب اشارہ کیا اور کہاکہ ایران کے جنوب مشرقی صوبہ سیستان و بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں حرم مطہر رضوی کی جانب سے روزانہ 15 ہزار کھانے کے پیکٹس وہیں پر تیار کرکے تقسیم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ  ان علاقوں  میں متاثرہ افراد کو فوری طور پر گرم کپڑے ،کمبل اور گھر کو گرم رکھنے والے وسائل کی ضرورت  ہے ۔  انہوں نے کہا کہ   10 ہزار کمبل آستان قدس رضوی کی جانب سے اب تک  سیلاب سے متاثرین میں تقسیم کئے جاچکے  ہیں
آستان قدس رضوی کے  نائب متولی نے کہا کہ  آستان قدس رضوی کے اعزازی خدام  میں شامل  ڈاکٹروں کی ایک ٹیم سیلاب  زدہ علاقوں میں پہنچ کرمفت  میڈیکل خدمات فراہم  اور  دوائیں تقسیم کررہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ؛ ایران کے عوام کی نقد مدد SMS کے ذریعہ (#8*) آستان قدس رضوی کو موصول ہوتی ہے اور اس کو ہم سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کرتے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے نائب متولی نے آخر میں کہا: اس طرح کے اقدامات میں پہلا قدم ضرورتمندو ں اور متاثرین کی شناسائی ہے ، لہذا آستان قدس رضوی نے سیلاب کا حادثہ رونما ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں اپنی ٹیمیں روانہ کردیں تاکہ وہ  متاثرین کی ضروریات کا پتہ لگائیں  اور یوں ان کی ضروریات کا پتہ لگنے کے فورا بعد ان کے لئے امدادی کام اور خدمات شروع کردی گئیں_

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری