ایران اورپاکستان کے تعلقات بہت مثبت ہیں،ایرانی قونصل جنرل


ایران اورپاکستان کے تعلقات بہت مثبت ہیں،ایرانی قونصل جنرل

لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی میں شعبہ فارسی،شعبہ پولٹیکل سائنس اور شعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کے زیراہتما م 3روزہ پاکستان ایران تعلقات کے موضوع پرانٹرنیشنل سیمینار ہوا۔

سیمینار میں رضا ناظری قونصل جنرل ایران، رضائی فرد ڈائریکٹرایران کلچرل سینٹر، ڈاکٹر صحرائی ڈاکٹر نورمحمد، شعبہ فارسی کی سربراہ ڈاکٹرفلیحہ کاظمی، شعبہ پولیٹکل سائنس کی سربراہ ڈاکٹرقمرفاطمہ اورشعبہ انٹرنیشنل ریلیشن کی سربراہ شبنم گل بھی انٹرنیشنل سیمینارمیں شریک ہوئیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی قونصل جنرل رضاناضری نے کہاکہ مجھے لاہورکالج برائے خواتین یونیورسٹی آکربہت خوشی ہوئی ایران اور پاکستان کے تعلقات آپس میں بہت مثبت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات معاشی اورسماجی لحاظ سے بہت مضبوط ہیں مہمان خصوصی سینٹرطلحٰہ محمود نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاایران پاکستان کے لئے بہت اہم ہے دنیابھرمیں سب سے زیادہ اہمیت ہمسائیوں کی ہوتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری