بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ


بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں پاکستانی بولرز کی جانب سے جارحانہ آغاز کیا گیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، میچ کے دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے محمد نعیم کی وکٹ حاصل کرلی، وہ صفر کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشل میں مہمان ٹیم بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کا وننگ کمبی نیشن کو برقرار رکھا گیا ہے، جبکہ بنگلا دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد متھن کی جگہ مہدی حسن کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے سبب بنگلا دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری