پاک افغان بارڈر پر سامان کی اسکیننگ کیلئے جدید آلات نصب


پاک افغان بارڈر پر سامان کی اسکیننگ کیلئے جدید آلات نصب

حکومت پاکستان نے افغانستان سے کسی بھی ممکنہ ممنوعہ اشیاء کے روک تھام کے لئے بارڈر پر جدید آلات نصب کردیے ہیں

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ بلوچستان کے علاقے چمن بارڈر پر جدید آلات کی تنصیب کے بعد افغانستان کیلئے درآمدی اور برآمدی سامان کی اسکیننگ شروع کر دی گئی۔

ترجمان این ایل سی کے مطابق جدید آلات سے 40 فٹ کنٹینر کا مکمل معائنہ ممکن ہے۔جانچ پڑتال کا مقصد سامان کی آڑ میں ممنوعہ اشیا کو روکنا ہے اور ممنوعہ اشیا کی روک تھام کیساتھ کسٹم کلیئرنس میں تیزی آئے گی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل بارڈر پراس قسم کا نظام نہ ہونے کی وجہ سے تلاشی اور سیکیورٹی مسائل میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا تھا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری