ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کا ایرانی پارلیمنٹ کا دورہ+ تصاویر


ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کا ایرانی پارلیمنٹ کا دورہ+ تصاویر

تہران:ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے جمہوری اسلامی ایران کی پارلیمنٹ کا دورہ کیا اور اجلاس میں شرکت کی.

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد نے پاکستان کے عوام کی طرف سے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر ایرانی قوم کو تعزیت اور یکجہتی کا پیغام پارلیمنٹ کے براہ راست اجلاس کے ذریعے پہنچایا۔

 جب وفد پارلیمنٹ میں پہنچا تو ایران کے وزیر خارجہ جناب جواد ظریف خطاب کر رہے تھے اجلاس کو روک کر ڈپٹی سپیکر نے پاکستان وفد کو خوش آمدید کہا اور اس غم کی گھڑی میں پاکستان کی طرف سے وفد کے آنے پر ملت پاکستان، حکومت پاکستان، تمام طبقات خصوصاً علمائ کرام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور ایران دو برادر،دوست اور ھمسایہ ملک ہیں یہ رشتے ان شااللہ مزید مستحکم ھونگے-

         وفد نے گیلری میں بیٹھ کر کچھ دیر اجلاس کی کاروائی دیکھی۔ پاکستان اور ایران کے عوام میں محبت اور اخوت کے جذبات قابل دید تھے-

اسمبلی کی طرف سے ملی یکجہتی کونسل کے اعلی سطحی وفد کو ظہرانہ دیا گیا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری