کراچی میں گل داودی کی نمائش توجہ کا مرکز بن گئی + تصاویر


کراچی میں گل داودی کی نمائش توجہ کا مرکز بن گئی + تصاویر

کراچی کے علاقے ناظم آباد کے ماڈل پارک میں شہری انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کی مشہور قسم، گلِ داوٴدی کی نمائش کا افتتاح میئر کراچی وسیم اختر نے کیا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کراچی میں پھولوں کی اس نمائش کو دیکھنے کیلئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے پارک کا رخ کیا، جس میں قدرت کی خوبصورتی کو دیکھ کر شہری نہایت متاثر ہوئے

واضح رہے کہ گلِ داوٴدی کے پھولوں کی 100 کے قریب اقسام نمائش کا حصہ ہیں

جس میں ہلکے پیلے، لال، گلابی، سفید اور جامنی رنگ کے گلِ داوٴدی کے خوبصورت پھول خواشگوار تاثر پیدا کر رہے ہیں

شہریوں کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایسی نمائشیں بہت کم لگتی ہیں، انتظامیہ پھولوں کی مختلف اقسام پر مبنی نمائشوں کا اہتمام کرے، ایسی نمائشوں سے ذہن تروتازہ ہوتا ہے

شہریوں کا کہنا کہ’گلِ داوٴدی کی پھول کی قسم سب سے مختلف ہے، اس لئے اس کی خوبصورتی بھی سب سے الگ ہے، فیملی کے ساتھ پھولوں کی ایسی نمائش میں آنا اچھا لگتا ہے، امید ہے آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا

گلِ داوٴدی پھولوں کی وہ قسم ہے جس کے پودے کو بیج کے بجائے جڑوں کو کھاد میں دبایا جاتا ہے، ایک سال بعد جنوری میں اس کا 'پھول' کھلتا ہے، جبکہ اس پھول کی عمر صرف 25 روز سے ایک ماہ تک ہوتی ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری