سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کل طلب کرلیا


سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے شیخ رشید کو کل طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے ریلوےخسارہ کیس میں وزیرریلوےشیخ رشید کو کل طلب کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، ریلوے میں کوئی بھی چیزدرست اندازمیں نہیں چل رہی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں ریلوےخسارہ سےمتعلق کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت عدالت نے ریلوےآڈٹ رپورٹ میں حقائق پر اظہاربرہمی کیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا آپ کا سارا ریکارڈمینوئل ہے، اس کامطلب ہے1لاکھ ریکوری پر 25 ہزار ظاہر کیا جاتا ہے، مطلب ایک لاکھ ریکوری میں سے 75ہزارغائب ہوجاتےہیں۔

 جسٹس اعجاز الاحسن کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے، آڈٹ رپورٹ نےواضح کردیا، ریلوےکانظام چل ہی نہیں رہا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا دنیابلٹ ٹرین چلاکرمزیدآگےجارہی ہے، جس کو ریلوےوزارت درکارہے، اسےخود پہلے سفرکرناہوتاہے، روز حکومت گرا رہے ہیں اور بنا رہے ہیں، وزارت سنبھالناان کاکام نہیں اورنہ ہی وہ وزارت سنبھال رہےہیں۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ ریلوےاسٹیشن اسٹیشنزہیں نہ ٹریک اورنہ ہی سگنل سسٹم، ریلوے سے کرپٹ پاکستان میں کوئی ادارہ نہیں، ریلوے میں کوئی بھی چیزدرست اندازمیں نہیں چل رہی، آج بھی ہم پاکستان میں 18ویں صدی کی ریل چلارہےہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری