مشرقی افغانستان میں مسافربردار طیارہ گر کرتباہ


مشرقی افغانستان میں مسافربردار طیارہ گر کرتباہ

جنوب مشرقی افغانستان میں اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسافربردار طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان «خالق داد اکبری» کا کہنا ہے کہ ایک مسافر بردار طیارہ ''دہ یک'' نامی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا ہے۔ اکبری نے کہا کہ ہوائی جہاز طالبان کے قبضے والے علاقے میں گرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے بعض مسافر زندہ بچ گئے ہیں انہوں نے حکومت سے فوری امداد کی اپیل کی۔

بتایا جاتا ہے کہ طیارے میں 83 مسافر سوار تھے۔

واضح رہے کہ طیارہ افغان ائرلائن آریانا کا ہے۔

 

 

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری