شہناز انصاری کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، سید علی حسین نقوی


شہناز انصاری کا بہیمانہ قتل قابل مذمت ہے، سید علی حسین نقوی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی کا کہناہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید علی حسین نقوی نے نوشہرو فیروز میں رکن سندھ اسمبلی شہناز انصاری کے بہیمانہ اور سفاکانہ قتل کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت سانحہ جیکب آباد، سانحہ شکارپور اور سانحہ سہون سمیت دیگر قومی سانحات میں ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرتی تو آج حالات مزید خراب نہ ہوتے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری