یمن؛ صوبہ الجوف پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری، 40 عام شہری شہید یا زخمی


یمن؛ صوبہ الجوف پر سعودی اتحادی افواج کی بمباری، 40 عام شہری شہید یا زخمی

اسلامی ملک یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب کے رہائشی علاقوں پر سعودی اتحادی افواج نے وحشیانہ بمباری کرکے متعدد عام شہریوں کو خاک وخوں میں غلطاں کردیاہے۔

   تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جارح سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب کے رہائشی علاقے پر بمباری کرکے کم سے کم چالیس عام شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ہے۔

ادھراسلامی جمہوریہ ایران نے یمن کے صوبہ الجوف کے شہر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے یمن کے شہر المصلوب پر جارح سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی جارح سعودی اتحاد کو ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوتا ہے وہ امریکی ہتھیاروں کے ذریعے بزدلانہ طریقے سے عام شہریوں کا قتل عام کرتا ہے۔

سید عباس موسوی  نے کہا کہ یمن کا بحران ختم ہونا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ یمن میں جنگی جرائم پر عالمی برادری کی خاموشی نے جارح قوتوں کو شہریوں کا قتل عام کرنےکے لئے اور زیادہ گستاخ بنادیا ہے اور یہ جارح قوتیں انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہی ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری