پاکستان کبڈی ورلڈکپ جیت گیا، وزیراعظم کی ٹیم کو مبارک باد


پاکستان کبڈی ورلڈکپ جیت گیا، وزیراعظم کی ٹیم کو مبارک باد

وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی کبڈی ٹیم کو بھارت کو شکست دے کرکبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کی۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا بھارت کو شکست دے کر کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر قومی ٹیم کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے کبڈی ورلڈکپ جیتنےپرقومی ٹیم کومبارک باد دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایونٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نےعمدہ کھیل پیش کیا، فائنل میں پاکستان اور بھارت دونوں ٹیموں کےکھیل کامعیار بہت اچھا تھا، عمدہ کھیل کا مظاہرہ کرنے پر دونوں ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’فتح کو خطےاور عالمی امن کےنام کرناچاہیے، پاکستان کو اپنےکھلاڑیوں پرفخرہے‘۔

یاد رہے لاہور میں کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان بھارتی ٹیم کو شکست دے کر پہلی بار کبڈی کا عالمی چیمپئن بن گیا، کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو پچھاڑااور بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری