اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ کرتار پور


اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا دورہ کرتار پور

پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کرتارپور کا دورہ کیا۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی کرتار پور آمد پر وزیرمذہبی امور نورالحق قادری اورسکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نے ان کا استقبال کیا۔

انتونیو گوتریس کو کرتارپورراہداری منصوبےپر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں انہیں بتایا گیا کہ پاکستان میں سکھوں سمیت اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے،کرتارپورمنصوبے کا مقصد سکھ برادری کو ان کے مقدس ترین مذہبی مقام تک بہ آسانی رسائی دینا ہے۔

انتونیو گوتریس نے کرتار پورراہداری کمپلیکس کے مختلف حصے بھی دیکھے،انہیں سکھ یاتریوں کو دی جانے والی سہولتوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ سال 9 نومبر میں گوردوارے کرتار پور کا افتتاح کیا تھا، بھارت سمیت دنیا بھر سے سکھ کمیونٹی یہاں آ کر اپنے مذہبی فرائض انجام دیتی ہے۔

کرتار پور وہ مقام ہے، جہاں سِکھوں کے پہلے گرو، نانک دیوجی نے اپنی زندگی کے آخری ایّام گزارے۔ یہیں بیک وقت اُن کی سمادھی بھی ہے اور قبر بھی، جو سکھوں کے لیے ایک مقدّس مقام کی حیثیت رکھتی ہے۔

اس گوردوارے سے قبل پاکستانی سرحد کی دوسری جانب سکھ یاتری  پاکستانی سر زمین تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے تھے، اس لیے وہ گوردوارہ صاحب کو دیکھنے کے لیے دور بینوں کا استعمال کیا کرتے تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری