اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب


اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس طلب

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، مشیرخزانہ حفیظ شیخ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج طلب کرلیا ہے، بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلزکیلئےمختص سبسڈی اور رآمدی شعبےکیلئےگیس وآرایل این جی کی فراہمی کا جائزہ لیاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس آج ہوگا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائےگا اور درآمدی پالیسی آرڈرمیں مجوزہ ترامیم منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں بلوچستان میں زرعی ٹیوب ویلزکیلئےمختص سبسڈی اور رآمدی شعبےکیلئےگیس وآرایل این جی کی فراہمی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ افغان مہاجرین سے متعلق منصوبوں کیلئےگرانٹس کی منظوری ، ٹورازم ڈویلپمنٹ فنڈکیلئےایک ارب کی تکنیکی گرانٹ اور روایتی ذرائع سےہوم ریمی ٹینسزمیں اضافےکی سمری بھی ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

گذشتہ روز مشیرخزانہ کی زیرصدارت اشیائےضروریہ کی قیمتوں سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہواتھا ، جس میں اشیائےخوردنی کی موجودہ قیمتوں،سالانہ رجحان،عالمی مارکیٹ کی قیمتوں پربریفنگ دی گئی اور مشیرخزانہ کوقیمتیں کنٹرول کرنےکیلئےاٹھائےگئےاقدامات سےبھی آگاہ کیاگیا تھا۔

اجلاس میں رمضان میں اشیائےضروریہ کی قیمتیں کنٹرول رکھنے پر بھی غور کیاگیا، مشیر خزانہ کا کہنا تھا قیمتوں کے کنٹرول، اشیا دستیابی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔

یاد رہے گذشتہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں فوری طورپرچینی کی برآمدپرپابندی عائدکردی گئی تھی ، ای سی سی نےپابندی ملک میں چینی کی بڑھتی قیمت پرکنٹرول کیلئےلگائی اور کہا چینی کے17 لاکھ 19 ہزارٹن ذخائرموجودہیں۔

ای سی سی نے قیمتوں کےکنٹرول کیلئےصوبائی حکومتوں سےبھی رابطےرکھنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ چینی کی درآمدکی ضرورت پڑنےپررجوع کیا جا سکتا ہے ، چینی کی ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی قلت کی حوصلہ شنکی کی جائےگی۔

اجلاس میں ہنرمندپروگرام کیلئے3ارب30کروڑکی سپلیمنٹری گرانٹ اور وزارت قانون کیلئےریکوڈک کیس کےاخراجات کی مدمیں10لاکھ ڈالر کی منظوری دی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری