شام: تکفیری دہشت گردوں سے واپس لیے گئے علاقے میں اجتماعی قبر دریافت


شام: تکفیری دہشت گردوں سے واپس لیے گئے علاقے میں اجتماعی قبر دریافت

شامی فوج نے دمشق کے قریب تکفیری دہشت گردوں کے زیر قبضہ رہنے والے علاقے میں تقریباً 70 لاشوں پر مشتمل ایک اجتماعی قبر دریافت کرلیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے شامی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ اجتماعی قبر مشرقی علاقے غوطہ میں پائی گئیں۔

 سرکاری نیوز ایجنسی صنعا نیوز نے خبر دی ہے کہ ہلاک کیے گئے 'عام شہری اور سیکیورٹی اہلکار تھے جنہیں دہشت گرد گروہوں نے پھانسی دی۔

واضح رہے کہ دمشق کے مشرق میں واقع گنجان آباد علاقے پر امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشت گردوں کا کم از کم 6 برس تک کنٹرول رہا تھا جس کے بعد 2018 میں طویل اور خونی جنگ کے بعد حکومت نے اپنا کنٹرول حاصل کیا تھا۔

سرکاری خبر ایجنسی نے ایک سینئر پولیس افسر کے حوالے سے بتایا کہ یہ ہلاکتیں 2012 اور 2014 کے درمیان ہوئی ہیں۔

خیال رہے کہ حالیہ برسوں میں بہت ساری اجتماعی قبریں شام میں پائی گئیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جو پہلے داعش گروپ کے زیر کنٹرول تھے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری