ایران میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان


ایران میں پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔

 تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، جمعہ کے روز ہونے والی رائے شماری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے پولنگ اسٹیشنوں کا رخ کیا۔

ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کا اعلان کیا گیا ہے۔ تاہم مکمل طور پر نتائج سامنے نہیں آئے ہیں۔

شام تک مکمل طور پر نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ انتخابات کے سلسلے میں ملک بھر میں 55ہزار پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے تھے۔ پارلیمان کی 290 نشستوں کے لیے 7 ہزار 150 امیدوارمیدان میں تھے ،جب کہ 5کروڑ 80 لاکھ افراد کو ووٹ ڈالنے کے لیے اہل تھے۔

 ایرانی شہریوں سے انتخابات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری