کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، وزیراعظم


کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، وزیراعظم

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعظم عمران خان نے غیرملکی میڈیا کو انٹریو میں کہا کہ کرکٹ کھیلنے اور ملک چلانے میں فرق ہوتا ہے، حکومت سنبھالنے کے بعد معاشی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

کشمیر سے متعلق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے، بھارتی فوج نے کشمیری نوجوانوں کو جیلوں میں ڈال رکھا ہے، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، بھارت میں کوئی سنجیدہ حکومت تو مسئلہ کشمیر حل ہوسکتا ہے، مودی کے ہوتے ہوئے مسئلہ کشمیر کا حل نظر نہیں آتا۔

پاکستانی معیشت سے متعلق عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان مشکل وقت سے نکل آیا ہے، روپے کی قدر مستحکم، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 75 فیصد کم ہوا۔

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ چار بڑے مذاہب کے مقدس مقامات پاکستان میں ہیں، نائن الیون کے بعد 2019 پاکستان میں محفوظ ترین سال رہا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہزاروں پاکستانیوں نے جانیں قربان کیں۔

افغان عمل کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ افغان امن عمل کے لیے پہلی دفعہ درست راستے کا انتخاب کیاگیا ہے، امریکا طالبان کے ساتھ امن معاہدے کے لیے مذاکرات کر رہا ہے، امریکا طالبان مذاکرات کی کامیابی سے امن کا قیام ممکن ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری