کراچی میں کورونا سے متعلق عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم


کراچی میں کورونا سے متعلق عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم

کراچی میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آنے کے بعد عوامی آگہی اور معلومات کے لیے ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کمشنرکراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کمشنر کے آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم کردیا گیا جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔

ترجمان کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کنٹرول روم کے فون نمبر 02199206565 ،02199203443 پر رابطہ کر سکتے ہیں اور وائرس سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ مختلف اسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز بنادیے گئے ہیں اور کنٹرول روم بھی قائم کردیے گئے ہیں۔

انتظامات سے متعلق صوبائی وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ خوف وہراس پیدا کرنےاورگھبرانےکی ضرورت نہیں، سندھ حکومت مکمل طور پر تیار ہے اور سب کا تعاون چاہیے لیکن احتیاطی تدابیر کی بھی ضرورت ہے۔

ماسک سے متعلق انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کافی تعداد میں ماسک موجود ہیں اور  مزید ماسک کےلیے آرڈر دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ شب پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے جن کی تصدیق  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کی۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس کراچی میں تشخیص کیا گیا جب کہ دوسرے مریض کا تعلق اسلام آباد سے ہے

تصدیق  وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہرہے۔

انہوں نے کہا کہ طبی قوانین کے مطابق کسی بھی مریض کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی جاتیں ہیں شہری محتاط رہیں اور خوف وہراس پھیلانے والوں سے ہوشیار رہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دو کیسز کی تصدیق کے بعد ذرائع ابلاغ نے واویلا مچا کر پوری قوم کو پریشان کیا ہوا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری