پاکستان؛ سیاحتی علاقے سوات میں سنو میراتھن، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت + تصاویر


پاکستان؛ سیاحتی علاقے سوات میں سنو میراتھن، ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت + تصاویر

میراتھن 21 کلو میٹر ریس میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اورفدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10 کلومیٹرکیٹیگری میں محب اللہ پہلے، عالم زیب دوسرے اور فرزند علی تیسری نمبر پر رہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، فاتح کھلاڑیوں میں تقریب کے آخر میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، ایونٹس میں 115 اتھلیٹس نے حصہ لیا، غیر ملکی خاتون کھلاڑی سمیت 3 خواتین کی ریس میں شریک ہوئیں

 

ملکی تاریخی میں پہلی بار خیبرپختونخوا کی حسین وادی سوات کے میجک ماؤنٹین سوات کے مقام پر پہلی سنو میراتھن ریس منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے 115 اتھلیٹس نے شرکت کی، جن کے مابین 5،10 اور 21 کلومیٹر ریس کی تین کیٹیگری میں اتھلیٹس نے حصہ لیا۔

اس موقع پر ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا کے اکاؤنٹ آفیسر محمد الیاس، اسسٹنٹ مارکیٹنگ سید وقاس علی شاہ، انیق ماجد، مارکیٹنگ منیجر سیمسنز گروپ ثمرسبین، جنرل منیجر سیمسنز گروپ وارث شاہ، میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک کے عہدیداران سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔

 ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک سوات کے باہمی اشتراک سے سوات کی تاریخ میں پہلی بارسوات سنو میراتھن 2020 ریس کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز میجک ماؤنٹین سے ہوا اور اسی مقام پر اختتام

پذیر ہوئی۔

میراتھن ریس میں 21 کلومیٹر ریس کیٹیگری میں سہیل عامر نے پہلی، ابرار حسین نے دوسری اور فدا محمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی، 10 کلومیٹر میراتھن ریس کیٹیگری میں محب اللہ نے پہلی، عالم زیب نے دوسری اور فرزند علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ 5 کلومیٹر میراتھن ریس کیٹیگری میں محمد رحیم نے پہلی، احسان خورشید نے دوسری اور جواد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

 ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا اور میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک کے زیراہتمام ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سوات سنو میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مختلف صوبوں پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد سمیت ایک غیر ملکی خاتون کھلاڑی نے بھی شرکت کی۔

 میراتھن ریس کے اختتام پر ریس میں پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے، ٹورازم کارپوریشن خیبرپختونخوا نے صوبے میں ایڈونچر ٹورازم، سپورٹس اور سیاحت کے فروغ، رونمائی اور سیاحوں کو صوبے کے سیاحتی مقامات کی جانب راغب کرنے کیلئے موسم سرما میں مختلف ونٹرایڈونچر اور سپورٹس ایونٹس کاانعقاد کیا گیا،جس میں مقامی لوگوں کیساتھ ساتھ ملک بھر سے کھلاڑیو ں سمیت غیر ملکی کھلاڑی بھی ان ایونٹس کا حصہ رہے۔ موسم سرما میں ونٹر ایونٹس میں مالم جبہ سکینگ، انٹرنیشنل سنو بورڈنگ مالم جبہ،پہلی سوات سنو میراتھن ریس، گلیات سنو سپورٹس فیسٹیول، ہندکش سنو سپورٹس فیسٹیول منعقد کئے گئے، جبکہ مزید ایونٹس کا انعقاد بھی کیا جائے گا،میجک ماؤنٹین ایڈونچر پارک اور ٹورازم کارپوریشن صوبے میں ونٹر سپورٹس جس میں آئس ہاکی، سکینگ، سنو بورڈنگ، کرلنگ، سنو آرچری سمیت سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات اٹھار ہے ہیں تاکہ سیاح ان مقامات کا رخ کرنے اور سیر وتفریح کیساتھ ساتھ ان سرگرمیوں میں شریک ہو سکیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری