سعودی عرب میں تین ہفتون کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان


سعودی عرب میں تین ہفتون کے لئے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان

 سعودی ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جو آج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا

تسنیم خبررساں ادارے نے سعودی ذرائع کے حوالےسے خبر دی ہے کہ سعودی حکومت نے ملک بھر میں 21 روزہ کرفیو کا اعلان کردیا ہے جو آج یعنی 23 مارچ سے 12 اپریل تک جاری رہے گا جبکہ کرفیو کا دورانیہ شام 7 بجے سے لے کر صبح 6 بجے تک ہوگا۔

واضح رہے کہ سماجی ذرائع ابلاغ کے معروف ایکٹیوسٹ مجتہد نے انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب میں ہزاروں افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

سعودی حکومت نے سرکاری سطح پر صرف 511 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔

سعودی ذرائع کے مطابق، سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شاہی فرمان میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے تحفظ کی خاطر کرفیو کے اوقات میں گھروں میں رہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری