پرنس چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار


پرنس چارلس بھی کورونا وائرس کا شکار

برطانیہ کے پرنس چارلس بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔پرنس چارلس کا کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آگیا ہے۔

تسنیم نیوز کے مطابق؛ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی شاہی محل  کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ 71 سالہ برطانوی پرنس چارلس میں کورونا وائرس کی معتدل علامات ہیں۔

شاہی محل کے ترجمان کے مطابق گزشتہ اتوار کو ان میں کورونا وائرس کی معمولی علامات پائی گئی تھیں جبکہ کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرنے پر نتیجہ مثبت آیا ہے مگر مجموعی طور پر پرنس چارلس صحت مند ہیں۔

شاہی محل کلیئرنس ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پرنس آف ویلز پرنس چارلس نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے جبکہ وہ کچھ دنوں سے گھر سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

دوسری جانب ڈچس آف کارنویل پرنسس کمیلا کا بھی کورونا کا ٹیسٹ کیا گیا تھا، پرنسس کمیلا میں کورونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے مگر انہوں نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری