ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت


ایران کی جانب سے کابل دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

​​​​​​​اسلامی جمہوریہ ایران نے کابل میں دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ، افغان حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ علاقے کے ملکوں کا مخلصانہ تعاون ہی دہشت گردی کی لعنت کا مقابلہ کرنے کا واحد طریقہ ہے-

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر ہونے والے حملے کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے تھے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں افغانستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے سکھوں کی عبات گاہ پر ہونے ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد افغان عوام کے خلاف اس قسم کے حملوں سے کسی بھی طور پر اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی حکومت اور عوام اس حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین اور افغان حکومت اور عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں

واضح رہے کہ کل کابل میں سکھوں کی عبادتگاہ پر دہشت گردانہ حملے میں 25افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جس کی ذمہ داری تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری