ایران میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد میں اضافہ، مزید 124 افراد جاں بحق


ایران میں کورونا وائرس سے متأثر افراد کی تعداد میں اضافہ، مزید 124 افراد جاں بحق

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا وائرس کے حملے بدستور جاری ہیں جس کے نتیجے میں مزید124 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہناہے ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2ہزار875 افراد کورونا وائرس کا شکارہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کورونا وائرس کے شکار افراد کی مجموعی تعداد 50ہزار448 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت کے ترجمان جہانپورنے ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید124 افراد جاں بحق ہوئے اور وفات پانے والے افراد کی مجموعی تعداد 3ہزار160 ہوگئی ہے۔

جہانپور کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں کل 16ہزار711 افراد مکمل طورپر صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وجہ سے 47 ہزار518 اموات ہو چکی ہیں جبکہ مصدقہ متاثرین9 لاکھ 40ہزار733 ہیں۔

دنیا بھرمیں 1لاکھ 96ہزار214 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ادھر پاکستان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان میں کروناوائرس کے صحت یاب مریضوں کی تعداد 107 ہوگئی۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2 ہزار 291 ہے، پنجاب میں 845، سندھ میں 743، کے پی میں 276، بلوچستان میں 169،اسلام آباد میں 62، آزاد کشمیر میں9 اور گلگت بلتستان میں187 مریض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار 16 افراد مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں، 31 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، 9 افراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 107 ہوگئی ہے۔

 ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ قرنطینہ میں موجود 5 ہزار 634 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں بھی کرونا وائرس کا تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے۔

 26 فروری سے اب تک کے اعداد و شمار تشویش ناک ہوتے جا رہے ہیں، پہلے کیس سے ایک مہینے بعد یعنی چوبیس مارچ تک ایک ہزار کیس رپورٹ ہوئے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری