لاہور میں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی تیار


لاہور میں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی تیار

لاہورمیں جراثیم کش سپرے کرنے والی خصوصی گاڑی تیار کی گئی ہے

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ”خصوصی گاڑی“کے ذریعے بڑی شاہراہوں اور مارکیٹوں میں سپرے کیا جائے گا۔
انہوں نے کہاکہ پرہجوم علاقوں میں سپرے کیلئے 8”دی مسٹ کوئین“ گاڑیاں تیار کی گئی ہیں،گاڑیاں مرحلہ وار صوبہ بھر کی 455 لوکل گورنمنٹس کو فراہم کی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور میں ایل ڈبلیو ایم سی اور ریسکیو 1122 کے اشتراک سے سپرے کیا جار ہا ہے۔
کوروناوائرس کی روک تھام کیلئے سپرے سمیت دیگر اقدامات جاری رہیں گے،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہے ہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری