آزمائش میں عمدہ حکمت عملی سے کامیابی ملتی ہے، علامہ رضی جعفر


آزمائش میں عمدہ حکمت عملی سے کامیابی ملتی ہے، علامہ رضی جعفر

جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ قوموں پر آزمائش کی گھڑی آتی رہتی ہے اور اس آزمائش میں وہی قوم سرخرو ہوکر سامنے آتی ہے جو آزمائش سے گھبرانے کے بجائے عمدہ حکمت عملی کے ذر یعے امتحان میں پوری اترے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، کورونا وائرس کی وبا جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے یہ ایک بہت بڑی آزمائش ہے جس نے اُن کروڑوں افراد کو جو روزانہ کی بنیاد پر محنت مزدوری کرکے اپنی گھر یلوں ضروریات پوری کرتے ہیں سخت پریشانی میں مبتلا کررکھا ہے اس پریشانی کو حل کرنے کے لئے حکومت بھی اقدامات کر رہی ہے اور فلاحی و سماجی ادارے بھی کو شا ہیں۔
 جعفریہ الائنس کے پرچم تلے قومی امورمیں حصہ لینے والی تنظیمیں بھی اس سلسلے میں سرگرم عمل ہیں اور ہمارے علماء،خطباء،ذاکرین،ماتمی انجمنیں،فلاحی ادارے ،مساجد و امام بار گاہوں کے منتظمین جو اس سلسلے میں تعاون کر رہے ہیں سب کی خدمات قابل تحسین ہیں اس وقت نہایت اہم ضرورت بیداری،غم گساری اور بے لوث خدمت کی ہے ،ایسا مربوط نظام قائم کیا جائے کہ محنت کش طبقے کا کوئی فرد فاقے پر مجبور نہ ہوسکے ہم حکومت سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بھرپور طریقے سے اداکرے اور بنیادی سہولیات غریب عوام کے گھر تک پہنچائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری