پنجاب میں دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم


پنجاب میں دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد کروانے کا حکم

وزیراعلی پنجاب نے دفعہ 144 پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وباسے متعلق ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں دفعہ 144 پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا ہے۔
اجلاس سے خطاب میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس کے لئے روزانہ 3100مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے، آئندہ چند روزمیں مزید آٹھ لیبز فعال ہونے سے یہ تعداد5 ہزار تک پہنچ جائے گی۔
وزیر اعلی نے اجلاس میں وائرس سے متاثرہ حاملہ خواتین کیلئے ہسپتالوں میں علیحدہ وارڈزبنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔
دوسری جانب حکومت نے صوبے میں لاک ڈاﺅن کی 14 اپریل تک توسیع کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔ 
واضح رہے کہ صوبائی دارالحکومت میں تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکزبدستور بند ہیں۔ کریانہ سٹورز،اشیائےضروریہ،سبزی اورپھلوں کی دکانیں شام پانچ بجے جبکہ دودھ دہی کے پوائنٹس رات آٹھ بجے تک کھلے رہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری