ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ


ایران اور پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید1ہزار 997 افراد کا ٹسٹ مثبت آیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی وزارت صحت کے ترجمان کیانوش جہانپورکا کہناہے کہ مختلف شہروں میں مزید 1ہزار997 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور مجموعی تعداد67ہزار286 ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 121 افراد انتقال کرگئے ہیں اور کل انتقال کرجانے والے افراد کی تعداد4ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھرمیں 29ہزار812 افراد مکمل طورپر صحتیاب ہوگئے ہیں۔
وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج 3ہزار956 افراد کی حالت نازک ہے۔
پاکستان میں بھی یہ وائرس اب تک 4 ہزار 194 افراد کو متاثر کرچکا ہے جبکہ 60 افراد وفات بھی پاچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 3076 مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 208 میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق اب تک پنجاب میں 2030 ،سندھ 986، بلوچستان 206 ، خیبر پختونخوا میں 527 ، آزاد کشمیر19، اسلام آباد میں 83 اور گلگت بلتستان میں 212 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری