کورونا وائرس ﷲ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، علامہ رضی جعفر


کورونا وائرس ﷲ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، علامہ رضی جعفر

جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدرعلامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ﷲ کا عذاب نہیں بلکہ ایک آزمائش ہے، تمام عالم اسلام کو چاہئیے کہ وہ اس آزمائش سے ﷲ تعالیٰ کاذکر خیر کرتے ہوئے گزرے

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، جعفر یہ الائنس پاکستان کے صدرعلامہ سید رضی جعفر نقوی نے کہا کہ دوران ہم سب کوچائیے کہ اپنی گزری ہوئی زندگی کا جائزہ لیں کہ اس دوران کون کون سی غلطیاں ہم سے ہوئی ہیں اُس کی پروردگار سے معافی طلب کریں اسلام عدل و انصاف کی نوید ہے پوری کائنات عدل ہی پر استوار ہے انبیاء و مرسلین کا مقصد حیات عدل و انصاف کا قیام رہا ہے چنانچہ صحف الہامی ،کتب آسمانی حتیٰ کہ ادیان و مذاہب عالم اور پسندیدہ ترین دین و شریعت اسلام نے ایک ایسے مسیحا کی بات کی ہے اور اس کے ظہور کی نوید دی ہے کہ جب وہ تشریف لائے گا تو زمین کو عدل و انصاف سے بھر دے گا جب وہ ظلم وجور سے بھر چکی ہوگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری