یوم القدس استعماری طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے، علامہ ہادی حسین


یوم القدس استعماری طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے، علامہ ہادی حسین

مرجع تقلید آیت اللہ محمد الیعقوبی کے نمائندےعلامہ ہادی نے کہا ہے کہ یوم القدس کمزوروں اور مظلوموں کا ظالم طاقتوں سے مقابلے کا دن ہے اور آیت اللہ الیعقوبی قبلہ اول اور فلسطینیوں کی تکلیف سے غافل نہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق، القدس کے عالمی دن کے موقع پر، اسلام آباد میں واقع مرجع تقلید آیت اللہ محمد الیعقوبی کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں پاکستان میں متعین نمائندہ مرجع و ممتاز مذہبی سکالر علامہ ہادی حسین نے کہا ہے کہ حوزہ نجف و بالخصوص آیت اللہ محمد الیعقوبی کو عرب دنیا اور عالم اسلام کو درپیش مشکلات کا احساس اور فکر ہر وقت لاحق رہتی ہے۔

بیان کے اختتام پر کہا گیا کہ، مظلوم اقوام کے مضبوط ارادوں اور سچائی کے آگے حائل رکاوٹیں دیرتک نہیں رہتیں، اور وہ دن دور نہیں جب فسطینیون کی جدوجہد آزادی فلسطین کے منطقی انجام تک رسائی حاصل کر لیگی، یہی نہیں بلکہ، مظلوم کشمیری اور روہینگیا مسلمانوں سمیت تمام مظلومین فتح یاب ہونگے۔ درایں اثنا گلوبل مارچ ٹو یروشلم میں شرکت کرنے والے صحافی نوید نقوی نے قضیہ فلسطین کو انسانیت کا مسئلہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مظلوم فلسطینی عوام پر جاری صہیونی مظالم کا سلسلہ رکوایا جائے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری