ایران کا پاکستان میں حالیہ طیارہ حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار


ایران کا پاکستان میں حالیہ طیارہ حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی شہر کراچی میں گرنے والے طیارے حادثے سے متعلق پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق "سید عباس موسوی" نے پاکستان میں گرنے والے طیارے کے حادثے کے نتیجے میں دسیوں افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے کراچی آنے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔

فلائٹ پی کے 8303 میں مجموعی طور پر91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری