طیارہ حادثہ؛ صدر روحانی کا تعزیتی پیغام جاری، پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار


طیارہ حادثہ؛ صدر روحانی کا تعزیتی پیغام جاری، پاکستانی قوم کے ساتھ ہمدردی کا اظہار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے طیارے کے حادثے پر وزیر اعظم کے نام پیغام میں پاکستانی حکومت اور عوام سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے کراچی میں  طیارے کے حادثے  کے نتیجے میں دسیوں افراد کے جاں بحق ہونے پر وزیر اعظم عمران خان کے نام پیغام میں حکومت اور عوام حادثے کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

 اس سے قبل ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بھی ایک پیغام میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

ایران کے علاوہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک نے میں طیارے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔

 واضح رہے کہ  کل بروز جمعہ کو پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) کا لاہور سے  کراچی جانے والا طیارہ جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب لینڈنگ سے چند سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوا۔

پاکستان سول ایوی ایشن کا کہنا ہےکہ طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی تھی اور لینڈنگ سے پہلے اس کے پہیے نہیں کھل رہے تھے جس پر پرواز کو راؤنڈ اپ کا کہا گیا لیکن اس دوران جہاز آبادی پر گر گیا۔

تاہم  پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ تکنیکی طور پر مکمل فٹ تھا اور اس حال ہی میں انسپکشن ہوئی تھی، جہاز کے لینڈنگ گئیر میں خرابی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، حادثے کی تحقیقات کے لیے بین الاقوامی ٹیم بلائی جائے گی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری