ایران؛  کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید1 ہزار 869 افراد وائرس کا شکار


ایران؛  کورونا وائرس کی تازہ ترین صورتحال، مزید1 ہزار 869 افراد وائرس کا شکار

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت صحت کے ترجمان "کیانوش جہانپور" کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں مزید1ہزار869 افراد وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزارت صحت کے ترجمان "کیانوش جہانپور" کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں اب تک 1لاکھ 33ہزار5سو21 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جن میں سے 1لاکھ 4ہزار72 افراد مکمل طور پر صحتیاب ہوکر گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، کرونا وائرس میں مبتلا 59 بیمار جان کی بازی ہارگئے اور مجموعی ہلاکتوں کی تعداد7359 ہو گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج 2 ہزار 633 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
انہوں نے ملک کے جنوبی صوبے خوزستان کی صورتحال کو غیر معمول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خوش قسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ملک کے 14 صوبوں میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کی شرح اموات صفر رہی۔

 

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری