سعودی اتحادی افواج کا یمن جانے والے بحری جہازوں پرقبضہ


سعودی اتحادی افواج کا یمن جانے والے بحری جہازوں پرقبضہ

سعودی اتحادی افواج نے یمن کے غریب عوام کے لئے غذائی اشیا لے کرنے والے بحری جہازوں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، امریکا اور اسرائیل کے حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج  نے یمن کے لئے غذائی اشیاء پر مشتمل 20 بحری جہازوں کو جیزان بندرگاہ پر روک لیا ہے۔
المسیرہ نیوز نے خبر دی ہے کہ  یمن کی الحدیدہ بندرگاہ کے حکام کا کہنا ہے کہ سعودی کرایے کے فوجیوں نے 20 سے زائد بحری جہازوں کو جن میں 500 ہزار ٹن سے زائد غذائی اشیاء اور ایندھن ہے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔
یمن کی پٹرولیم کمپنی کے ترجمان امین الشباطی نے اس سے قبل کہا تھا کہ  کورونا وائرس کے پھیلاو کے باوجود جارح سعودی اتحاد سمندر میں بحری جہازوں سے غذائی اشیاء اور ایندھن چوری کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ کورونا سے پہلے ہی یمن کے شہری، ڈینگی، ملیریا اور کالرا میں مبتلا ہو چکے ہیں جن کی وجہ سے ان میں مرض سے لڑنے کی توانائی ماند پڑ گئی ہے اور اس ملک کے 80 فیصد سے زائد لوگوں کو غیر ملکی انسان دوستانہ مدد کی ضرورت ہے۔
اس کے علاوہ اس ملک کے زیادہ تر اسپتال یا تو بند پڑے ہیں یا پھر سعودی حملے میں تباہ ہوگئے ہیں۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری