نائیجیریا میں بوکو حرام کے خلاف کارروائی، ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک


نائیجیریا میں بوکو حرام کے خلاف کارروائی، ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک

نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں ایک ہزار سے زائد دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کے شمال مشرق میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشن میں حالیہ 6 ہفتوں کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک کئے جا چکے ہیں۔
نائیجیریا مسلح افواج کے سربراہ تِکر بوراتائی نے کہا ہے کہ فوج ڈیڑھ ماہ سے صوبہ بورنو،  آڈماوا اور یوبو میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے خلاف آپریشنوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
بوراتائی نے کہا ہے کہ حالیہ 6 ہفتوں کے دوران فوج کی طرف سے کئے گئے آپریشنوں میں 1015 دہشت گردوں کو ہلاک اور 84 کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
اس کے علاوہ 150 گاڑیوں، اسلحے اور بھاری مقدار میں ایمونیشن کو تحویل میں لیا گیا۔
بوراتائی کے مطابق سینکڑوں دہشت گرد زخمی حالت میں فرار ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشنوں کے دوران 11 فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
نائیجیریا کی وزارت دفاع کے ترجمان جون ایننچے  نے بھی کہا ہے کہ حالیہ سالوں میں بڑھتے ہوئے مسلح جتھوں کے خلاف ملک کے شمال مغربی صوبوں کاتسینا اور زامفارا میں کئے گئے فضائی آپریشنوں میں تقریباً 200 دہشت گردوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔
ہلاک ہونے والوں میں جتھوں کے لیڈر بھی شامل ہیں علاوہ ازیں کیمپوں اور کیمپوں کی جگہوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری