پاکستان؛  بین الاقوامی ائرلائنوں کی پروازوں کی جزوی بحالی پر غور


پاکستان؛  بین الاقوامی ائرلائنوں کی پروازوں کی جزوی بحالی پر غور

پاکستان میں بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی پروازوں کی جزوی بحالی پر غور کیا جارہا ہے جس کا آج (جمعے) کو نوٹم جاری ہونے کا امکان ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کے مطابق،  29 غیرملکی ایئرلائنوں کو بین الاقوامی فضائی اجازت ملنے کی توقع ہے اور 25  ایئر لائنوں نے آپریشن کی حامی بھرلی ہے۔

تمام ائیرپورٹ پر غیر ملکی ایئرلائنز کے ایک ایک  طیارے کو یومیہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی اور غیرملکی ایئرلائنز پاکستان سے مسافروں کو لیکر روانہ ہو سکتی ہیں۔

اس حوالے سے ایس او پی پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور پروازوں کی جانب سے سماجی فاصلے کی شرط پرعمل لازم ہوگا۔ سی اے اے کی جانب سےباضابطہ نوٹم آج (جمعے) کو جاری ہونے کا امکان ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری