شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، فیاض چوہان


شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، فیاض چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے بڑی ڈھٹائی سے منی لانڈرنگ، کرپشن اور اقربا پروری کی، شہباز شریف کو چاہیے اسی ڈھٹائی اور ہمت سے نیب کے سامنے پیش ہوں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کورونا کا رونا رو کر نیب کی پیشیوں سے فرار چاہتے ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف سے متعلق کہا ہے کہ شہباز شریف آج بھی کورونا کورونا کر کے رونا رونا کھیل رہے ہیں، اپوزیشن لیڈر دو دفعہ کورونا کی آڑ میں نیب پیشیوں سے بھاگ چکے ہیں ۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ کرپشن کی ماں کب تک خیر منائے گی، کبھی تو نیب کی چھری تلے آئے گی۔
فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولے کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ہے، مکمل ہوئے بغیر نہیں رکے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری