پاک ایران مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز


پاک ایران مشترکہ بحری جنگی مشقوں کا آغاز

پاکستانی اور ایرانی بحریہ کی مشترکہ فوجی مشقیں کراچی بندرگاہ کے نزدیک شروع ہوگئیں ہیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ان مشقوں میں پاکستان اور ایران کے بحری جہاز اور ہیلی کاپٹر حصہ لے رہے ہیں، مشترکہ مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کی ایک کوشش ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان بحری جنگی مشقیں پاکستانی سمندری حددود کے اندر ریلیف اور ریسکیو پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے جاری ہیں۔

ان مشقوں کے دوران سمندر میں تلاش اور بچاؤ کی تربیت، ہیلی کاپٹر کے استعمال کے طریقہ کار، جھنڈیوں، روشنی اور ریڈیو ٹیلیگراف کے ذریعے پیغام رسانی کی مشقیں شامل ہیں۔

مشترکہ بحری مشقوں میں ایران کا لاوان ہیوی لینڈنگ شپ، بحریہ کا ایک ہیلی کاپٹر اور کنارک نامی جنگی جہاز کے علاوہ خنجر و فلاخن نامی میزائل لانچر بوٹوں نے حصہ لیا۔ اس کے علاوہ  ان مشقوں میں ایک عدد ہیلی کیپٹر AB بھی شامل ہے۔

ایرانی بحریہ کے اعلیٰ افسران نے پاک بحریہ کے حکام سے اہم امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

واضح رہے دوطرفہ تعلقات میں فروغ کی غرض سے ایران کا بحری بیڑا مشترکہ مشقوں میں حصہ لینے کے لئے 27 ستمبر کو کراچی پہنچا تھا۔

رواں سال مارچ کے مہینے میں پاک بحریہ کے جنگی جہاز 4 دنوں کے لئے اسلامی جمہوری ایران کی بندرگاہ بندرعباس میں لنگر انداز ہوئے تھے جہاں ایک روزہ مشترکہ جنگی مشقوں کا انعقاد کیا گیا تھا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری