ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اپنے تجربات شئیر کریں گے


ایرانی بحریہ کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اپنے تجربات شئیر کریں گے

اطالوی بحریہ بڑے یورو کے کمانڈر نے اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط اور طاقتور بحری بیڑوں اور جہازوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اپنے تجربات شئیر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق، پیر کی شام کو بندر عباس کے جماران بحری بیڑے پر اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کی جانب سے اطالوی بحریہ کے اعزاز میں دئے گئے رات کے کھانے کے موقعے پر اطالوی بحریہ کے کمانڈر کلنل نفروتی نے ایران کی بحریہ اور بندر عباس کے لوگوں کی مہمان نوازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: یہ پہلی بار ہے کہ اطالوی بحری بیڑا یورو رواں سال بندر عباس میں لنگر انداز ہوا ہے تاہم مستقبل قریب میں بندر عباس میں اٹلی سے دوسرے بحری جہازوں کی آمد کا مشاہدہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہاں قیام کے دوران  مجھے جاننے کا موقع ملا ہے کہ بندر عباس میں ایران اور اٹلی دونوں ممالک کے درمیان بہت سی مماثلتیں پائی جاتی ہیں۔ یہیں وجہ ہے کہ ایک طویل تاریخ اور تہذیب کی بنیاد پر دونوں ملکوں کے تعلقات اور ثقافتی جڑیں روز بہ روز ایک دوسرے کے ساتھ بہتر اور قریب ہوتے جا رہے ہیں۔

کلنل نفروتی کا کہنا تھا کہ یورو جنگی جہاز بندر عباس سے چلا جائے گا لیکن ایک واضح بات ہے کہ ایران میں ہمارے اچھے دوست موجود ہیں۔

انہوں نے اس مطلب کا اعلان کرتے ہوئے کہ کل (29ستمبر) کو بندرعباس میں ایران اور اطالوی بحری افواج کے درمیان ایک بہت اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے، کہا: کل ہمیں یہ موقع مل جائے گا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے مضبوط، طاقتور بیڑے اور بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں اپنے تجربات کو شئیر کریں۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری