مقبوضہ کشمیر: محرم کے جلوسوں پر بھارتی فوج ٹوٹ پڑی/ 90 زخمی 40 گرفتار


مقبوضہ کشمیر: محرم کے جلوسوں پر بھارتی فوج ٹوٹ پڑی/ 90 زخمی 40 گرفتار

پابندی کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محرم کے جلوس نکالے گئے جن پر بھارتی فوج نے وحشیانہ لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے 90 عزادار زخمی ہو گئے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، مقبوضہ کشمیر کے کئی علاقوں میں محرم کے جلوس نکالے گئے جن پر بھارتی فوج نے وحشیانہ لاٹھی چارج اور شیلنگ کی۔

نوائے وقت نے اطلاع دی ہے کہ عزاداری کے جلوس کے کئی شرکا کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

جبکہ مقبوضہ وادی کے مختلف حصوں میں بھارتی مظالم کے خلاف مظاہرے جاری رہے۔

بھارتی فوج نے مظاہرین کے خلاف کاروائی کر کے خواتین سمیت 40 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، سرینگر کے علاقے شمس واری میں بھارتی فورسز نے عزاداروں کو محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا۔

اسی طرح بڈگام میں بھی بھارتی فورسزنے عزاداروں کو محرم کا جلوس نکالنے سے روکنے کیلئے نہتے شہریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ 

چیئرمین حریت کانفرنس سید علی گیلانی نے محرم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوسوں پر پابندی لگانے، عزاداروں پر وحشیانہ تشدد کا استعمال کرنے اور انہیں گرفتار کرکے تھانوں میں بند کرنے کو ریاستی دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت امرناتھ یاترا اور ہندووں کے دوسرے تہواروں کے موقعے پر ہر طرح کی سہولیات فراہم کرتی ہے جبکہ مسلمانوں ک رسومات پر پابندی لگا کر پوری وادی کو ایک بڑے جیل خانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا نام نہاد سیکولرازم ایک سفید جھوٹ سے بڑھ کر اور کچھ نہیں۔

اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت میں واضح پیغام تمام مسلمانوں بالخصوص باطل قوتوں سے لڑنے والے سرفروشوں کیلئے موجود ہے۔

کشمیری بھی اس سیرت حسین علیہ السلام کو مدنظر رکھتے ہوئے بھارت کے جارحانہ تسلط سے آزادی کیلئے ثابت قدم رہیں۔

انہوں نے بھارت کو وقت کا یزید قرار دیتے ہوئے کشمیریوں کو اس کے خلاف ڈٹ جانے کی تاکید کی۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے عید الاضحی کی نماز اور قربانی پر پابندی کے بعد محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی بندش لگائی گئی تھی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری