بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو عید کے موقع پر مرچوں بھرے ہتھیار کے تحائف


بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں کو عید کے موقع پر مرچوں بھرے ہتھیار کے تحائف

ایک طرف دنیا بھر کے مسلمان عید الاضحیٰ کے بابرکت موقعے پر جشن منا رہے ہیں تو دوسری طرف، کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی فوج کی جانب سے مرچوں بھرے ہتھیاروں اور چھرے والی بندوقوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی رپورٹ کے مطابق، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت بربریت عید کے بابرکت موقعے پر بھی جاری ہے۔
بھارت فوج کی جانب سے کشمیر کے مختلف علاقوں میں عید سعید کے نماز کے دوران فائرنگ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق، بھارت فوج نے حریت رہنماؤں من جملہ سید علی شاہ گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کو نظر بند کر دیا ہے۔
اس دوران، دو صحافیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

یہ ایسے موقعے پر ہے کہ ساری دنیا کے مسلمان عید کی خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ کشمیر کے مظلوم مسلمان بھارتی فوج کی جانب سے مرچوں بھرے ہتھیاروں اور چھرے والی بندوقوں کا سامنا کر رہے ہیں۔  

واضح رہے کہ پاوا ایک نامیاتی مرکب ہے جو قدرتی طور پر مرچ پاوڈر میں پایا جاتا ہے۔ ایک بار فائر ہونے پر پاوا شیل پھٹ جاتا ہے جس کے نتیجے میں ہدف بے حرکت اور مفلوج ہوجاتا ہے۔

ذیل میں کشمیر جھڑپوں سے متعلق کچھ تازہ ترین تصاویر مشاہدہ فرمائیں:

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری