شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی,لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں


شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی,لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں

ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کی احتساب عدالت پیشی کے دوران لیگی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کو  احتساب عدالت میں  پیشی کے موقع پر (ن )لیگ اور پولیس کے درمیان  تصادم اور جھڑپیں ہوئیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی کارکنوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی جس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

سابق وزیر اعلیٰ  پنجاب شہباز شریف کو  احتساب عدالت میں  پیشی کے موقع پر جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ن لیگی رہنما کے استقبال کے لیے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے احتساب عدالت پہنچنے کی کوشش کی لیکن پولیس نے انہیں آگے جانے سے روک دیا جس پر دونوں کے درمیان تصادم اور جھڑپیں ہوئی ہیں۔

 لیگی کارکنوں نے شدید احتجاج اور نعرے بازی کی جب کہ پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا۔

آگے جانے سے روکنے پر خواتین سمیت لیگی کارکنوں نے سیکرٹریٹ چوک میں دھرنا دے دیا ۔ وہ اپنے قائدین نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر اٹھائے مسلسل احتجاج کر تے رہے  اور حکومت مخالف نعرے لگاتے رہے۔

سیکرٹریٹ چوک سے ایم اے او کالج چوک تک لوئر مال کی دونوں سڑکیں بند ر ہیں اور ٹریفک کو متبادل راستوں کی جانب موڑا  گیا  جس کی وجہ سے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا  کرنا پڑا ۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری