عراق؛ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، اقتصادی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، عبدالمہدی


عراق؛ حالات مکمل طور پر قابو میں ہیں، اقتصادی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے، عبدالمہدی

عراقی وزیراعظم عادل عبدالمہدی کا کہناہے کہ ملک بھرمیں حالات کنٹرول میں ہے، ہم پرامن مظاہروں کی حمایت کرتے ہیں؛ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والوں کو سخت سزا دیں گے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے مرکزی شہر بغداد سمیت مختلف شہروں میں بے روزگاری اور اقتصادی مسائل کے خلاف مظاہروں میں متعدد افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بغداد سمیت مختلف شہروں میں ہزاروں مظاہرین نے کرپشن، بے روزگاری اور عوامی سہولیات کے فقدان کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین  اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد جاں بحق یا زخمی ہوئے۔

عراقی وزیراعظم نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا حکومت پرامن مظاہروں کی حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا شرپسندوں کو سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مظاہرین کے مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ دے رہی ہے اور اقتصادی مسائل کے حل کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں گے۔

دوسری طرف اقوام متحدہ, یورپی یونین اور برطانیہ نے دونوں جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی جبکہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظاہرین کے خلاف کارروائیوں پر تنقید کی۔

واضح رہے کہ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق عراق میں نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کی شرح 25 فیصد سے زائد ہے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری