گوادر: مسافر بس حادثے کا شکار؛ 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی


گوادر: مسافر بس حادثے کا شکار؛ 9 افراد جاں بحق متعدد زخمی

گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر بس کھائی میں جا گری۔

حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت 9 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

بدقسمت مسافر بس پسنی سے کراچی جا رہی تھی کہ ٹائر پھٹنے کے باعث ڈرائیورکے قابو میں نہ رہی اور کھائی میں جاگری۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسستال پہنچایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے اکثرممالک میں کسی بھی گاڑی کو ''فٹنس ٹیسٹ سرٹیفکیٹ'' کے بغیر ٹرمینل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاتی ہے، لیکن ہمارے ملک میں یہ نظام صرف برائے نام ہے۔ ملک بھرمیں کمزور ٹائر والی ہزاروں بسیں اور گاڑیاں سڑکوں اور قومی شاہراہوں پر دوڑتی نظرآتی ہیں اور یہی مسافر بسیں اور گاڑیاں روزانہ درجنوں شہریوں کوخاک وخوں میں غلطاں کردیتی ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ کے بغیرچلنے والی گاڑیوں اور کمپنیوں کی رجسٹریشن بھی منسوخ کروائی جائے اور شہری کسی بھی گاڑی میں سوار ہونے سے قبل یہ جان لیں کہ اس گاڑی کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ اور روٹ پرمٹ ہے یا نہیں۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری