شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری، 17 جنگجو ہلاک


شمالی عراق میں ترک لڑاکا طیاروں کی بمباری، 17 جنگجو ہلاک

شمالی عراق میں ترک جنگی جہازوں نے ایک بار پھر ''PKK'' کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، ترک فضائیہ نے شمالی عراق میں ''پی کے کے'' کے خفیہ ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 17 جنگجو مارے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 57 دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

ادھرعراقی حکام نے ترک فضائیہ کی کارروائی پر احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

واضح رہے کہ ترک فوج نے شمال عراق میں اس سے قبل بھی متعدد بار حملے کئے ہیں۔کرد باغی گروپ PKK کے خلاف ترکی نے شام اور عراق میں کارروائیاں کی ہیں۔

خیال رہے کہ PKK کے باغیوں کو عراق میں اپنے اڈوں سے ترکی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ایک عرصے سے عراقی سرحد پر پہاڑی دروں کو کنٹرول کرنا ہی ایک مؤثر طریقہ سمجھا گیا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری