مولانا کا دھرنا / مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم


مولانا کا دھرنا / مسلم لیگ (ن) دو دھڑوں میں تقسیم

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کی ہے جبکہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اس میں سب شرکت کریں۔

 خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کے حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے متضاد بیانات سامنے آ رہے ہیں۔

شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے دھرنے میں شرکت کی مخالفت کی ہے جبکہ نواز شریف نے کہا ہے کہ اس میں سب شرکت کریں۔

تفصیلات کے مطابق  شہباز شریف نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے دھرنے میں شرکت کرنے کے بجائے ہمیں اپنے احتجاج کا پروگرام بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نہایت قابل احترام ہیں تاہم موجودہ دھرنے اور احتجاج کا کریڈٹ مولانا فضل الرحمان کو جائے گا لہٰذا ہمیں اس میں شرکت نہیں کرنی چاہیے۔

دوسری جانب کیپٹن (ر)صفدر نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں سب شرکت کریں۔

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف کا کہنا ہے کہ مارچ اس نظام کے خلاف ہے جس نے ملک کوآگے بڑھنے نہیں دیا۔

پوری مسلم لیگ (ن) مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شرکت کرے گی،انہوں نے کہا کہ یہ دھرنا نہیں ہے کشمیر کے لئے آزادی مارچ ہے۔ آزادی مارچ میں پوری قوم شرکت کرے گی۔

واضح رہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نوازشریف اور مریم نواز سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کی۔ جس میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے پیغام بھیجا ہے کہ فضل الرحمان کے دھرنے میں سب شرکت کریں۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری