ایسی مارچ کی کامیابی پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے، فواد چودھری + سند


ایسی مارچ کی کامیابی پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے، فواد چودھری + سند

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پاکستانی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی مارچ کی کامیابی پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ نام نہاد لبرلز عمران خان کی نفرت میں انتہا پسندانہ مارچ کی حمایت کررہے ہیں۔

یاد رکھیں کہ ایسی مارچ کی کامیابی پاکستان میں جمہوری دور کا خاتمہ اور طالبان طرز کی حکومت کی بنیاد رکھنا ہے۔

ایک نجی چینل سے گفتگو میں تحریک انصاف کے دھرنے کا آزادی مارچ سے موازنہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا دھرنا الیکشن اصلاحات کےلئے تھا، مولانا فضل الرحمان کا مارچ شدت پسندوں کا ہے ،مولانا فضل الرحمان کے مطالبے افراتفری پھیلانے کیلئے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کا مارچ شدت پسندوں کا ہے، ان کی مارچ کے شرکاء کے پاس اے کے 47 ہیں۔

انہوں نے مارچ کے شرکاء کو لٹھ برادر کہہ کر بھی پکارا اور کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ کے ذریعے ہی ہٹایا جا سکتا ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری