سوڈان نے یمن سے 10 ہزارفوجیوں کو واپس بلا لیا


سوڈان نے یمن سے 10 ہزارفوجیوں کو واپس بلا لیا

سوڈانی حکام کا کہناہے کہ یمن جنگ میں حصہ لینے والے 10 ہزار فوجیوں کو ملک واپس بلالیا گیا ہے۔

سوڈانی فوج کے کمانڈر ''محمد حمدان'' کا کہنا ہے کہ ان کے 10 ہزار فوجی اہلکاروں کو یمن سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

حمدان نے مزید کہا کہ سوڈان دوبارہ یمن میں فوج تعیینات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔

واضح رہے کہ یمن کے خلاف جنگ میں سوڈان سعودی عرب کا اہم ترین اتحادی سمجھا جاتا ہے، یمنی سرکاری فوج اورالحوثی قبائل کےساتھ جھڑپوں میں سینکڑوں سوڈانی فوجی ہلاک اور ایک بڑی تعداد زخمی ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ حمدان نے کچھ عرصہ قبل عرب نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا یمن جنگ میں 30 ہزار سوڈانی فوجی حصہ لے رہے ہیں۔

سوڈانی فوجیوں کے سارے اخراجات آل سعود برادشت کررہے ہیں۔

دفاعی مایرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو واپس بلا لینا سعودی حکام کے لئے نیک شگون نہیں ہے۔ خیال رہے کہ یمن میں سعودی اتحادی افواج کو بدترین شکست کا سامنا ہے۔

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری