سانحہ تیزگام کی ابتدائی تحقیقات مکمل؛ آگ سلینڈر پھٹنے سے لگی / متاثرین کا انکار


سانحہ تیزگام کی ابتدائی تحقیقات مکمل؛ آگ سلینڈر پھٹنے سے لگی / متاثرین کا انکار

ریلوے پولیس کی رحیم یارخان میں تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق آتشزدگی ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوئی جبکہ متاثرین نے اس رپورٹ کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ریلوے پولیس نے رحیم یار خان میں تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی ہے، فرانزک ذرایع کا کہنا ہے کہ حادثہ ٹرین میں سلنڈر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔

ادھر ملتان میں سانحہ تیزگام کے متاثرہ مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا ہے، مسافروں نے تیز گام ٹرین کو روک لیا، ان کا کہنا تھا کہ وزیر ریلوے غلط بیانی کر رہے ہیں، ٹرین میں آگ بجھانے کا کوئی سامان موجود نہیں تھا، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

اس حوالے سے ڈی جی فرانزک ایجنسی ڈاکٹر اشرف طاہر کا کہنا تھا کہ ٹرین کی بجلی سے آگ لگنے کے امکانات کم ہوتے ہیں، تاہم اس سلسلے میں حتمی کچھ نہیں کہا جا سکتا، سانحے کی حتمی رپورٹ آنے میں وقت لگے گا۔

تاہم متاثرین نے ابتدئی تحقیقاتی رپورٹ کو رد کرتے ہوئے موقف بیان کیا ہے کہ ٹرین میں آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے سبب ہوئی ہے لیکن حکومت اس پر پردہ ڈال رہی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نہ تو ٹرین میں آگ بجھانے کا سامان موجود تھا اور نہ ہی ہنگامی زنجیروں نے کام کیا۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری