شام سے امریکی بکتربند گاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ


شام سے امریکی بکتربند گاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ

شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ شام سے امریکی دسیوں بکتربند گاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ ہوگیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، سانا نیوز نے خبر دی ہے کہ گزشتہ روز شام سے 55 بکتربندگاڑیوں کا قافلہ عراق روانہ کردیا گیا ہے۔

امریکی فوجی کانوائے میں بکتربند گاڑیوں کے علاوہ متعدد اسلحے سے بھر ٹرک بھی ہیں جو غیرقانونی طور پر عراق داخل ہونگے۔

واضح رہے کہ امریکی حکام نے شام سے فوجی انخلاء کا اعلان کیا تھا تاہم انہوں نے عراق میں مذید فوجی تعیینات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت شام سے نکلنے والی امریکی فوج کے دستے مغربی عراق میں تعینات ہوں گے۔

مارک ایسپر نے دعویٰ کیا کہ شام سے عراق فوجی منتقل کرنے کے حوالے سے ان کی عراقی وزیر دفاع سے بات ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شام سے 700 امریکی فوجی مغربی عراق منتقل ہوں گے۔

خیال رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ شام سے فوجی واپس اپنے ملک آ رہے ہیں لیکن اب وزیر دفاع مارک ایسپر کے بیان سے واضح ہو رہا ہے کہ شام سے فوج واپس امریکا نہیں جا رہی بلکہ اس کو اسی خطے میں تعینات رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ عراق کی تمام سیاسی پارٹیاں اس ملک میں امریکی مسلح افواج کی موجود گی کے سرسخت مخالف ہیں اور عراقی حکومت سےمتعدد بار مطالبہ کرچکی ہیں کہ امریکیوں کو فوری طور پر ملک بدر کیا جائے۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری