نہ بادل گرجا نہ بارش برسی/ آسٹریلیا نے دوسرا ٹی 20 میچ باآسانی اپنے نام کرلیا


نہ بادل گرجا نہ بارش برسی/ آسٹریلیا نے دوسرا ٹی 20 میچ باآسانی اپنے نام کرلیا

آسٹریلیا نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے بارش کی نذر ہو جانے کے بعد آج کینبیرا میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو باآسانی ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔

افتخار احمد کے جارحانہ 62 اور بابر اعظم کی ذمہ دارانہ نصف سینچری بھی پاکستان کو نہ بچا سکے اور سٹیو سمتھ کے شاندار 80 رنز نے مہمان آسٹریلیا ٹیم کو جیت سے ہمکنار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان نے افتخار احمد کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت آسٹریلیا کو جیت کیلئے 151 رنز کا ہدف دیا، کپتان بابراعظم نے 50 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی جبکہ افتخار احمد نے جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 62 رنز بنائے۔ دیگر بلے بازوں میں فخر زمان نے 2، حارث سہیل نے 6، محمد رضوان نے 14، آصف علی نے 4 اور عماد وسیم نے 11 رنز بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے ایشٹن اگر سب سے کامیاب باﺅلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کین رچرڈسن اور پیٹ کومنز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے کوئی بھی باﺅلر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا جبکہ عماد وسیم سب سے مہنگے باﺅلر ثابت ہوئے جنہوں نے 4 اوورز میں 34 رنز دئیے۔ فاسٹ باﺅلر محمد عامر، محمد عرفان اور عماد وسیم وسیم نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

کینگروز نے مقررہ ہدف سٹیو سمتھ کے عمدہ 80 رنز کی بدولت 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر نے 20، کپتان ایرون فنچ نے 17 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بین میکڈرموٹ نے 21 اور ایشٹن ٹرنر نے 8 رنز بنائے۔

سٹیو سمتھ کے عمدہ 80 رنز کی بدولت انہیں مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

یاد رہے کہ 3 میچوں کی ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ آج سیریز کا دوسرا میچ ہارنے کے بعد تیسرے اور آخری میچ میں فتح حاصل کرکے پاکستان کے پاس سیریز برابر کرنے کا سنہرا موقع ہے۔ جبکہ میزبان آسٹریلیا ٹیم کی پوری کوشش ہوگی کہ پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلے۔

یاد رہے کہ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ پرتھ کے میدان میں 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری